1 فروری 2012 - 20:30

کراچي… حکومت سندھ نے کراچي کے ريڈزون ميں دفعہ 144 کے تحت پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر غيرمعينہ مدت کے لئے پابندي عائد کردي ہے.

ابنا: محکمہ داخلہ سندھ کے جاري کردہ نوٹي فکيشن کے مطابق ريڈ زون ميں شامل اہم سرکاري عمارتوں اور چوراہوں پر پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر دفعہ 144 کے تحت غير معينہ مدت کے لئے پابندي عائد کردي گئي ہے.

ريڈ زون ميں گورنرہاوس، فوارہ چوک، دين محمد وفائي روڈ، ہوشنگ روڈ، سرغلام حسين ہدايت اللہ روڈ، وزيراعلي ہاوس،ڈاکٹر ضياء الدين روڈ،پي آئي ڈي سي چوک، شاہراہ لياقت، فريسکو چوک، ڈي جے چورنگي کا ايريا شامل ہے جبکہ بيچ ويو چورنگي، باغ رستم ، بلاول چورنگي، عبداللہ شاہ غازي روڈ، علي بابا چورنگي اور بيچ ويو پارک کے اطراف ميں حساس قرار دئيے گئے علاقوں ميں بھي پانچ افراد کے اجتماع پر پابندي ہوگي.

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کي خلاف ورزي کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے اختيارات بھي متعلقہ تھانوں کے ايس ايچ اوز کو دے دئيے ہيں. ........

/169